ملتان،07 ستمبر(اے پی پی):چہلم حضرت امام حسینؓ، کے موقع پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا جلوس اور مجالس کے مقامات پر خصوصی آپریشن کلین اپ کیا گیا اور مرکزی روٹس پر صفائی کیمپ قائم کیا گیا اور پانی کا چھڑکاؤ کرکے چونا بھی ڈالا گیا ہے۔سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی نے صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کی۔
سی ای او نے کہا کہ سبزی و غلہ منڈی میں بھی بھرپور صفائی آپریشن جاری ہے اور کہا اندرون شہر کی گنجان آباد علاقوں میں مستقل بنیادوں پر صفائی یقینی بنانا ترجیح ہےشاہد یعقوب نے کہا کمپنی کی نئی مشینری و عملے کی کمی پوری کرکے استعداد کار میں اضافہ کریں گے۔











