تھرپارکر،13 ستمبر(اے پی پی ): ایس ایس پی علی مردان کھوسو نے کہا ہے کہ صحافی معاشری کا عکس ہوتے ہیں جو مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں، میرا عزم ہے کہ تھر میں بہتری آئے گی اور تھر میں جرائم کو جڑ سے ختم کریں گے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں اور تاجر برادری سے تعارفی میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔ایس ایس پی تھرپارکر نے تھرپارکر کے متعلق تجاویز بھی لی اور تھرپارکر میں مل کر جرائم کے خاتمے کے لیئے کام کرنے کا عزم کیا۔
ایس ایس پی تھرپارکر علی مردان کھوسو نے تھرپارکر کے تاجر برادری کے وفد سے ملاقات میں ضلع تھرپارکر کی موجودہ امن و امان کی صورت حال اور تاجر برادری کو درپیش مسئلے مسائل و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تاجر برادری کے وفد نے تھرپارکر میں امن و امان کی صورت حال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی اور سیکیورٹی سسٹم کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مفید مشورے دیے اور مٹھی شہر میں کیمرے نصب کرنے کے لیے تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔











