بھکر،28ستمبر(اے پی پی):آشوب چشم کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کے تمام تر طبی انتظامات مکمل ہیں اور ڈی ایچ کیو بھکر میں آئی اسپشلسٹ سمیت 5 فزیشن تعینات کر دیے گئے ہیں۔ ابتک آشوب چشم میں مبتلا27 متاثرہ افراد کو ڈی ایچ کیو لایا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر آصف محمود کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں آئی اسپشلسٹ سمیت 5 فزیشن تعینات کر دیے گئے ہیں، آنکھوں کی بیماری میں استعمال ہونے والی ادویات کی موجودگی کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں۔
سی او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق خان نے بتایا کہ ضلع بھر میں میڈیکل سٹورز ، فارمیسی آئی سرجنز کے ہسپتالوں کی انسپیکشن جاری ہے، ممنوعہ انجکشن آیوسٹن کی مارکیٹ میں پابندی لازم ہوگی،ڈرگ انسپکڑز کو ٹاسک سونپ دیا گیا ، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروئی ہوگی۔











