جلالپورپیروالہ،11ستمبر( اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک جلالپور پیر والہ ڈاکٹر جمشید اختر نے جلالپور پیر والہ میں پرائیویٹ طور پر جانوروں میں مصنوعی نسل کشی کا کام کرنے والے ٹیکنیشنز کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کو خبردار کیا ہے کہ اینیمل بریڈنگ ایکٹ پنجاب 2014 کے تحت غیر رجسٹرڈ ٹیکنیشن اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروائیں، جعلی اور غیر منظور شدہ سیمن مویشیوں کی پیداوار کا دشمن ہے۔ جانوروں سے بہتر پیداوار کے حصول کیلئے صرف رجسٹرڈ کمپنیوں کا سیمن ہی جانوروں میں نسل کشی کے لیے استعمال کریں۔ غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے غیرمعیاری سیمن کے استعمال سے جانوروں کی نسل کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ غریب کسان کو امپورٹڈ سیمن کے نام پر دھوکہ دیتے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر نے مویشی پال حضرات سے بھی اپیل کی کہ جانوروں سے بہتر پیداوار کے حصول کے لیے صرف رجسٹرڈ کمپنیوں کا سیمن رجسٹرڈ ٹیکنیشن سے ہی لگوائیں۔ جانوروں میں مصنوعی نسل کشی کرواتے وقت سیمن سٹرا پر کمپنی اور بُل Bull کا ریکارڈ تصدیق کر کے براۓ DNA ٹیسٹ اپنے پاس محفوظ کر لیں تاکہ جعل سازی بے نقاب ہو سکے۔











