دریاخان،09 ستمبر(اے پی پی): دریاخان کے نواحی علاقے قریشاں والا کے قریب تھل کنیال میں گہرا شگاف پڑ گیا ہے جو کہ 15سے 20فٹ بتایا جارہا ہے، شگاف پڑنے سے نہر کا پانی فصلوں میں داخل ہوا جس نے نزدیکی آبادی کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔
اہل دہیہ موقع پر پہنچ گئے جن کی اطلاع پر محکمہ انہار، ریسکیو 1122ضلع و تحصیل انتظامیہ بھی پہنچ گئی ہے اور مشینری سے شگاف بھرا جارہا ہے جبکہ میانوالی ہیڈز سے پانی کے اخراج میں کمی کرائی جارہی ہے تاکہ شگاف بھرنے کا عمل متاثر نہ ہوسکے۔
اہل دیہہ کے مطابق تھل کینال کے کنارے ٹھوٹ پھوٹ گئے ہیں، سالانہ نہر کی مرمت میں ڈنگ ٹپاو پالیسی اپنائی جاتی ہے،یہاں معتدد بار نہر ٹوٹ چکی ہے، نہر کے پانی کو آبادی میں داخل نہ ہونے کے لئے کھڈے اور مٹی کے بند بنائے جارہے ہیں۔ پانی نے کھڑی فصلوں کو بھی بری طرح متاثر کیاہے۔











