سیکرٹری بلدیات سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشن کی ملاقات

22

لاہور26ستمبر(اے پی پی): سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشن نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشن کو بتایا کہ سیالکوٹ اور ساہیوال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ڈیڈ لائنز کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے۔ پسپ کے تحت ساہیوال میں 28ہزار سے زائد گھروں کو پانی کا کنکشن دیا جا چکا ہے جبکہ واٹر سپلائی کے لیے 462کلومیٹر لمبی پائب لائن بچھائی جا چکی ہیں اس کے ساتھ سیالکوٹ میں 135کلومیٹر لمبی واٹر سپلائی  کی لائن بھی بچھائی اور  ساہیوال میں 11ارب کی مالیت سے واٹر سپلائی اور سیوریج کے منصوبوں سے اگلے 40سال کی ضروریات پوری ہونگی۔سیکرٹری بلدیات کا کہنا تھا کہ پاکپتن روڈ ساہیوال میں سیوریج ڈالنے کا کام تین شفٹوں  میں جاری ہے۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کی سر براہی میں پسپ کے تمام منصوبوں میں تیزی آئی ہے۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اور چیف انجینئر پسپ نے پروگرام کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ملاقات میں صوبائی پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ایشیائی ترقیاتی بینک عمران  سکندر بلوچ،ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات ،ڈپٹی پی ڈی پسپ  بھی موجود تھے۔