کوئٹہ؛کسٹمزکی سمگلنگ اورسمگلروں کیخلاف کامیاب کارروائیاں،بڑی مقدار میں ڈرائی فروٹ ، چینی و یوریا کھاد برآمد

7

 

کوئٹہ،26ستمبر(اے پی پی):کوئٹہ کسٹمز نے سمگلنگ اورسمگلروں کے خلاف سخت اور کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے پنجاب بارڈر پر واقع رکھنی فیلڈ انفورنسمنٹ یونٹ  نے  ایک ٹرک سے ڈرائی فروٹ اور چنے برآمد کرلیے ہیں  جو غیر قانونی طریقے سے اندرون ملک اسمگل کیے جارہے تھے جبکہ دوسری کارروائی کے نتیجے میں دالبندین فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے آٹھ سو بیگز یوریا اور سوپارسلز چینی برآمدکرلی۔ برآمد شدہ سامان کی قیمت پانچ کروڑ روپے کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے ۔

 ترجمان کسٹمز ڈاکٹر عطاءبڑیچ کے مطابق وزیراعظم کی حالیہ اینٹی سمگلنگ کمپین اورفیڈرل بورڈ آف ریونیوکی سخت ترین پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن اورکلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ محمد اسماعیل کی واضح ہدایات کے بعدایڈیشنل کلیکٹرکسٹمز انفورسمنٹ عمر شفیق ،اسسٹنٹ کلیکٹر حسیب احمد اور اسسٹنٹ کلیکٹر محمد سلیم کے ترتیب دیئے گئے فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس جس میں رکھنی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کے انچارج محمد رفیق، دالبندین فیلڈ انفورنسمنٹ یونٹ کے انچارج علی احمد لہڑی اور دیگر انسپکٹرز فیض کھوسو عبدالستار،سید قمر عباس ، راجہ نعیم اور دیگر اسٹاف شامل تھے،اسمگلنگ اور خاص کر مضرصحت اشیاءاور خوردنی اشیاءکی غیر قانونی نقل وعمل کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیا۔ ترجمان نے کہاکہ انتہائی مشکل حالات میں اور انتہائی کم افرادی قوت کے ساتھ کسٹمز کوئٹہ اورصوبہ کے دور دراز علاقے میں بڑی تندہی سے سر گرم عمل ہے۔