سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب امین اویسی کا دورہ ملتان، 

22

ملتان، 04 ستمبر(اے پی پی ): سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب امین اویسی نے ملتان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی دفتر کا دورہ کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے صفائی صورتحال پر بریفننگ دی۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب امین اویسی نے کہا کہ شہر اولیاءکی صفائی میں بہتری کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کمپنی معاملات کی بہتری کیلئے نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دے دیا گیا سے سے معاملات میں بہتری اور کمپنی کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔انہوں  نے کہا کہ مرکزی مقامات پر کنٹینرز اور ڈسٹ بن رکھ کر شہریوں کو خوشگوار تاثر دیا جائے۔کمپنی محدود وسائل کے باوجود اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔امین اویسی نے ہدایت کی کہ نئی لینڈ فل سائٹس اور ٹرانسفر سٹیشنوں کی جگہ بھی مختص کی جائے۔

قبل ازیں سی ای او شاہد یعقوب نے کہا کہ کمپنی کی کارکردگی میں بہتری کیلئے میرٹ پالیسی نافذ کی گئی ہے۔محرم الحرام اور عید قربان سمیت تمام ایونٹس پر مثالی صفائی یقینی بنائی گئی۔

دریں اثناءسیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب امین اویسی نے کمپنی کی مختلف برانچز کا بھی دورہ کیا اور بریفنگ لی۔