صوبائی وزیر محمد یونس ڈھاگہ نے 23ویں آئی ٹی سی این ایشیا سمٹ کا افتتاح کر دیا

36

کراچی، 02 ستمبر(اے پی پی ): سندھ کے نگران وزیر برائے خزانہ، محصولات اور منصوبہ بندی و ترقی محمد یونس ڈھاگہ نے ہفتہ کو یہاں ایکسپو سینٹر میں 23ویں آئی ٹی سی این ایشیا سمٹ کا افتتاح کر دیا ہے ، سمٹ  تین دن  جاری  رہے گا۔

اس موقع پر نگران وزیریونس ڈھاگہ نے کہا کہ سندھ حکومت  سرکاری امور کی آسان انجام دہی  کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کا استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر نے زرعی شعبے میں کسانوں کو معلومات فراہم کرنے میں مدد کی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی عبوری حکومت مختصر مدت میں آئی ٹی کے شعبے کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے گی۔

بعد ازاں انہوں نے مختلف نجی اداروں، بینکوں اور کمپنیوں کے بہترین آئی ٹی ماہرین میں ایوارڈز تقسیم کیے۔