لاہور، 20 ستمبر(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا بجلی چوروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا، مختلف علاقوں میں چھاپے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 97 مقدمات کا اندراج، 09 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ دو کروڑ 84 لاکھ سات ہزار 960 کی رقم ریکور، خزانے میں جمع کروا دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف کا بھیکیوال میں بجلی چوری کے خلاف ایکشن10 کنڈا کنکشن منقطع کر کے مقدمے درج، 4 کو موقع سے گرفتار کر کیا گیااسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ کا 03 پراولیسس پلانٹس پر چھاپہ، ناجائز بجلی کنکشنز منقطع کر دیئے ۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی واثق عباس ہرل نے 76 مقامات کے کنڈا کنکشنز منقطع کروا دیے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تحصیل سٹی میں 76، ماڈل ٹاؤن میں 05 مقدمات کا اندراج ہوا۔ تحصیل شالیمار میں 06 ،رائیونڈ اور کینٹ میں 5، 5 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔اب تک کل 1719 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا جا چکا ہے۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے مزید بتایا کہ بجلی چوری کا براہ راست نقصان اور بوجھ غریب عوام پر پڑتا ہے۔شہری اپنی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے بجلی چوروں کو پکڑنے میں ہمارا ساتھ دیں۔











