ملتان، 05 ستمبر ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے سبزی منڈی میں پاک و صاف ماحول فراہمی کیلئے عملی اقدام کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر غلہ و سبزی میں بھاری مشینری کے ذریعے گرینڈ صفائی آپریشن کیا گیا۔ سینئیر منیجر آپریشن فہیم لودھی کی قیادت میں سبزی منڈی میں رات گئے تک صفائی مہم چلائی گئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور صفائی آپریشن کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو روز میں 40 ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ سبزی منڈی سے اٹھا کر ٹھکانے لگایا گیا ہے جبکہ سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کی ڈیمانڈ پر مستقل سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔ شاہد یعقوب کا کہنا تھا کہ چہلم حضرت امام حسین کے سلسلے میں روٹس پر بھی بھرپور صفائی آپریشن کیا جائے گا۔











