ملتان،21ستمبر(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے چونگی نمبر 9 پر میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کام کی رفتار و معیار کو چیک کیا اور موقع پر احکامات جاری کئے۔
ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کام کی رفتار سست ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کریں۔ بروقت کام مکمل کرنے کے لئے دو شفٹوں میں کام کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت کام مکمل نہ کرنے پر کنٹریکٹر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔











