میجر طفیل شہید کے مزار پر تقریب کا انعقاد

23

لاہور، (اے پی پی): یوم دفاع کے موقع پر میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کے مزار چک نمبر 253 ای بی طفیل آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ 26 ڈویژن میجر جنرل علی اقبال نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

خصوصی دعا میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی۔