ملتان،06 ستمبر(اے پی پی ): ملتان واریئرز باسکٹ بال کلب کے زیراہتمام یوم دفاع باسکٹ بال فیسٹیول ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلا گیا، جس میں 7ٹیموں نے شرکت کی، ان ٹیموں میں کینٹ ،اے پی ایس ، فیڈرل، پنجاب کالج ، ایف جی اور میزبان واریئرز شامل ہیں۔ایف جی سکول کورٹ پر کھیلے گئے میچز کے نتائج کے مطابق واریئرز نے چیمپئن ٹرافی جیت لی۔ پنجاب کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اختتامی تقریب میں مہمانان خصوصی انجم سعید، مظہر شاہ منور حسین، رانا مختیار اور محمد امجد نے انعامات تقسیم کیے،ایونٹ آفیشلز کا پینل ندیم بھٹہ ، محمد گلریز، محمد علی تقی پر مشتمل تھا۔











