نوشہرہ ورکاں،13ستمبر(اے پی پی ):ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ ریجن میں بھی بجلی چوری روک تھام کے لیے وفاق اور صوبائی اداروں نے باہمی مشاورت سے ایکا کرلیا ہے اور تحصیل ہیڈ کواٹر نوشہرہ ورکاں میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں پانچ رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کمیٹی کے چیئرمین ہونگے اور ایکسین گیپکو محسن علی ،ڈی ایس پی سرکل محمد نواز ورک،چیف آفیسر ایم سی عثمان غنی اور اسپیشل برانچ کے تحصیل آفیسر فیص الحسن ممبر کمیٹی ہونگے۔
کمیٹی کا مقصد بجلی چوروں کے خلاف مضبوط اور آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بجلی چوروں کے خلاف چاروں سب ڈویژنوں میں روانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کر کے اسسٹنٹ کمشنر آفس دی جائیگی اور یہاں سے چیف سیکرٹری پنجاب کے آفس بھجوائی جائیگی۔واپڈا کے ساتھ پولیس کا تعاون عملی صورت ہو گا، کمیٹی کی ہفتہ وار میٹنگ ہو گی اور پولیس 24 گھنٹے کے اندر ایف آئی آر درج کرنے کے علاؤہ چودہ روز میں چالان مکمل کریگی اور اسسٹنٹ کمشنر آفس نوشہرہ ورکاں میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔کمیٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف جنگی بنیادوں پر نپٹا جائیگا۔
میٹنگ میں ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں محسن علی کے ہمراہ ایس ڈی اوز مبشر حسین،فہد حسین ،سکندر ریاض اور رئیس الرحمان بھی شریک تھے۔











