وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی لندن میں برطانوی منسٹر آف سٹیٹ لارڈ طارق احمد سے ملاقات

0

 

لندن،13ستمبر  (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے لندن میں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز اجلاس کے دوران برطانوی منسٹر آف سٹیٹ لارڈ طارق احمد سے بدھ کو ملاقات کی۔ وزیر خارجہ اور لارڈ طارق احمد نے پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

 دونوں وزرا ء نے باہمی تعلقات کی موجودہ سمت پر اظہار اطمینان کیا۔ ملاقات میں دونوں اطراف سے باہمی تعلقات کے مزید فروغ کیلئے اقدامات پر اتفاق کے ساتھ ساتھ باہمی تجارت میں اضافہ، تعلیم کے شعبہ میں تعاون اور موسمی تغیرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ دونوں وزراء نے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور لارڈ طارق احمد نے برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی دونوں ملکوں کیلئے خدمات کو سراہا۔