ساہیوال بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2023کے نتائج کا اعلان کر دیا

31

ساہیوال،13 ستمبر (اے پی پی ):  ساہیوال بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2023کے نتائج کا اعلان کر دیا،نتائج کا اعلان کمشنر ساہیوال/ چئیرمین بورڈ شعیب اقبال سید نے کیا۔

23414 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی ،امتحان میں کامیابی کا تناسب 52 فی صد رہا۔نتائج 800292 پر رولنمبر ایس ایم ایس کرکے معلوم کئے جا سکتے ہیں۔طلبہ و طالبات www.bisesahiwal.edu.pk سے بھی رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔

نتائج کی بروقت تیاری پرکمشنر اور  چیئرمین شعیب اقبال سید نے عملہ کو مبارک باد دی،امتحانات میں 45063 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔