ملتان،06 ستمبر(اے پی پی): ڈائریکٹر سکینڈری ایجو کیشن ملتان ڈویژن قمر لودھی نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے وطن عزیز کے دفاع کے لئے ہمارے شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر سرحدوںکی حفاظت کی ہے ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں 6ستمبر یوم دفاع کےسلسلے میں منعقد تقریب میں کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سکینڈری ایجو کیشن ملتان ڈویژن قمر لودھی تھے جبکہ صدارت پرنسپل عنایت علی قریشی نے کی۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور ڈائریکٹر سکینڈری ایجو کیشن ملتان ڈویژن قمر لودھی کو پرنسپل عنایت علی قریشی نے جناح کیپ پہنائی۔
پرنسپل عنایت علی قریشی ، رانا اسلم ساغر ، وقاص فرید قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے وطن عزیز کی آبیاری کےلئے ان کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں ، پوری قوم کو پاک فوج پر فخر ہے۔
تقریب میں مہمان اعزاز نظریہ پاکستان فورم کے جنرل سیکرٹری رانا محمد اسلم ساغر، میاں وقاص فرید قریشی ، ڈپٹی اکاؤنٹ آفیسر محمد اسلم مئیو ، فہیم احمد سمرا ، ملک نذر محمد ، حافظ داؤد ، شیخ جاوید اقبال ، ڈاکٹر اقبال خان ، امام الدین ، صابر ندیم ، مظفر لطیف ، فہیم قریشی ، رانا انور ، قاری غلام حبیب ، قاری صابر شکور ، محمد عاقل ودیگر شریک تھے۔
تقریب کے اختتام پر شہدا کی بلندی درجات کےلئے دعا بھی کی گئی ۔











