احمدپورشرقیہ؛چہلم حضرت امام حسینؑ،امن و امان کے حوالے سےفلیگ مارچ

25

احمدپورشرقیہ، 06 ستمبر(اے پی پی) :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے پیش نظر امن و امان کے حوالے سے بہاولپور پولیس کا رینجرز کے ہمراہ ضلع بھر میں فلیگ مارچ، شرپسند عناصر کو واضح پیغام، کسی بھی بدامنی کی صورت میں آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ڈی پی او سید محمد عباس، ایس پی انوسٹی گیشن سلمان لیاقت کی قیادت میں پولیس کا رینجرز کے ہمراہ شہر بھر میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے پیش نظر و امن و امان کے حوالے سے فلیگ مارچ فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی صدر سرکل، سٹی و صدر سرکل کے ایس ایچ اوز، ڈولفن اسکواڈ، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس نے حصہ لیا، فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں پولیس نے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس کا  شر پسند عناصر کو واضح پیغام ہے کہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایس پی سلمان لیاقت کی قیادت میں فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہوکر شہر کے مختلف راستوں یونیورسٹی چوک،ڈی سی چوک،  کالی پلی سے قائد چیک پوسٹ، پل ششماہی،  لائبریری چوک سے سرکلر روڈ، ختم نبوت چوک،دبئی چوک سے پرانی چونگی، ایس پی ایس چیک پوسٹ، ماڈل ٹاؤن اے، لاری اڈا، بندرہ پلی، میکڈونلڈ چوک، واپس لاری اڈا سے ہوتا ہوا پولیس لائن پر اختتام پذیر ہوا۔سٹی کے علاوہ دیگر تحصیلوں میں بھی متعلقہ ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔