اسلام آباد،13 ستمبر(اے پی پی): پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) میں سری لنکن ثقافتی گروپ نے ناظرین کے سامنے اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کیا ٍ۔ ثقافتی گروپ میں خاص طور پر ڈانس گروپ نے اپنے روایتی ، لوک ، تخلیقی اور جدید رقص سے سامعین کو خو ب محظوظ کیا۔
پاکستان نیشنل کونسل آف سی آرٹس (پی این سی اے) میں چندانا وکرماسینگے اور ڈانسر گلڈ پر مشتمل سری لنکن ثقافتی گروپ نے براہ راست اپنے روایتی فن کا مظاہرہ کیا ۔ثقافتی شو کا اہتمام قونصلیٹ جنرل آف جنرل سری لنکا کراچی کے تعاون سے کیا گیا۔
ناظرین سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے سری لنکا کے ساتھ ثقافتی اور ادبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ ، آگسٹین کرسٹی روبن ، چارج ڈی افیئر ،یو ایل نیاس ڈپٹی ہیڈ آف مشن سری لنکا ہائی کمیشن خاص طور پر موجود تھے ۔











