چنیوٹ؛بجلی چوری کیخلاف مہم جاری، 9 ایف آئی آر درج، 16 لاکھ کے جرمانے عائد

23

چنیوٹ،10ستمبر(اے پی پی): نگران وزیر اعظم کی ہدایت پر ملک میں جاری بجلی چوری کے خلاف ضلع چنیوٹ میں بھی مہم جاری ہے، اس سلسلہ میں محلہ ڈھگی پاڑ چنیوٹ میں میٹر میں ٹیمپرنگ کرتے ہوئے صارف محمد شکیل کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، چنیوٹ کے ہی محلہ چاہ ٹیباں والا میں صارف محمد ریاض مین لائن سے ڈائریکٹ تاریں لاگا کر بجلی استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس کیخلاف مقدمہ درج کر گیا ہے۔ کوٹ خدایا میں کنڈیاں کگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے فیسکیو حکام نے صارف کو پکڑ لیا اور کنڈیاں بھی قبضہ میں  لے لیں۔کوٹ خد ایا میں فیکسو ٹیم کو یرغمال بنانے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔جھوک ملیہ میں ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ  تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والا صارف بھی پکڑ لیا گیا۔

فسکیو چنیوٹ نے اب تک نو ایف آئی آر درج کر اکر 29475 یونٹس کے بلز کی رقم 16 لاکھ47 ہزار 639 روپے کے جرمانے عائد کر دئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر  ٹاسک فورس بجلی چوری کے خلاف 24  گھنٹے کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔