چنیوٹ؛کروڑوں روپے مالیت کا 24ہزار کلو گرام گھی کا ذخیرہ برآمد،ایک لاکھ جرمانہ عائد

25

چنیوٹ، 10 ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد کی دبنگ کارروائی، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا 24000 کلو گرام گھی کا ذخیرہ پکڑلیا،جبکہ دکان سیل کرتے ہوئے مالک کوایک لاکھ روپے جرمانہ کیا۔

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنراشفاق احمدنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ پنجاب حکومت اورڈپٹی کمشنر آصف رضا کی ہدایت پر چنیوٹ میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں جارہی ہیں،مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والے سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جائے گا۔