کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا وحدتِ روڈ پر واقع سرکاری سکولوں کا اچانک دورہ

36

لاہور، 13 ستمبر (اے پی پی): کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائیر سیکنڈری ،گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری بوائز سکول اور مڈل گرلز سکول وحدت روڈ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے طلبا و طالبات سے پڑھائے جانے والے مضامین کے متعلق سوالات کئے اور انکی حوصلہ افزائی کی۔

 کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ لاہور کے کل 1120 سرکاری سکولوں میں اس سال ریکارڈ انرولمنٹ 6 لاکھ 46ہزار رہی ہے۔ انہوں  نے کلاس رومز میں پیچھے کھڑے ہوکر ٹیچرز کے طریقہ تدریس کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر لاہور نے انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سکولز کی آئی ٹی لیبز کو ہمہ وقت فعال رکھیں،تمام عمر کے بچوں کو ابتدائی تعارفی کمپیوٹر تربیت دیجائے۔  انھوں نے کہا کہ ٹیچرز طلبا و طالبات کو اپنے ہم جماعتوں کو پڑھانے کا موقع دیں،اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے طلبا و طالبات انتہائی ذہین ہیں،بورڈ امتحان  میں بہترین کارکردگی رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اساتذہ طلبا و طالبات کو اس طرح پڑھائیں کہ طالب علم  کو ٹیوشن کی ضرورت نہ رہے۔

 کمشنر لاہور نے سکولوں کے کلاس رومز،آئی ٹی لیبز،سائیس لیبز،ایڈمن آفس صفائی اور تزئین و ارائش کا جائزہ بھی لیا اور ہدایت دی کہ سکولوں کے بہترین  طالب علوں  کے نام اور تصاویر سکول کے باہر نمایاں آویزاں کریں۔ انھوں نے کہا کہ استاد، طالب علم اور والدین کی بہترین مثلث  سے طالب علم زندگی کے ہر امتحان میں کامیاب ہوتا ہے۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پرائمری سکولز میں ہیلتھ کیمپس باقاعدگی سے لگائیں اور بچوں کا نیوٹریشنل چارٹ اپ ڈیٹ کریں۔

کمشنرلاہور کے دورے کے موقع پر سی ای او ایجوکیشن پرویزاختر خان،اے ڈی سی عمر مقبول،اے سی ماڈل ٹاون صاحبزادہ یوسف و دیگر افسران بھی موجود تھے۔