ملتان ،07 ستمبر(اے پی پی ): ہائر ایجوکیشن کمیشن کی انسپکشن کے حوالے سے نشتر ہسپتال میں کیے گئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس گزشتہ روز کمیٹی روم وائس چانسلر آفس میں منعقد ہوا ۔پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔ وہ وارڈ نمبر 21 ، 29 ، ڈینگی وارڈ اور ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ گئے اور اس حوالے سے مختلف آمور کا جائزہ لیا۔ علاؤہ ازیں پروفیسر ڈاکٹر محمد نوید اختر نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاک اٹالین ماڈرن برن سنٹر کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد اور پروفیسر مہناز خاکوانی کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میں پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس، پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین قریشی، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر محمد عباس نقوی، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان ،پروفیسر ڈاکٹر زہرا نازش، پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار انجم اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالجبار سمیت دیگر سینئر فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف شعبوں کے نمائندگان نے پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں مکمل کیے گئے انتظامات کے حوالے سے بریفننگ دی۔











