احمدپورشرقیہ،09ستمبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر باقر حسین کی ہدایت پر ریسکیو اینڈ سیفٹی افیسر عابد رحیم کی زیر نگرانی پنجاب بھر کی طرح تحصیل احمد پور شرقیہ میں بھی ہفتہ ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے واک اور مختلف کالجز میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا
جس میں ابتدائی طبی امداد کی اہمیت اور بروقت ابتدائی طبی امداد کی آفادیت کو اجاگر کیا گیا۔
سیمینار کا مقصد تمام شرکاء کو ایمرجنسی سے نمٹنے سے آگاہ کرنا تھا تاکہ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کی آمد سے قبل مقامی کمیونٹی جائے حادثہ پر فوری طور پر زخمیوں کی مدد کر سکے اور قیمتی انسانی جانوں کو بروقت بچا کر محفوظ معاشرہ کا قیام کیا جا سکے۔











