احمدپورشرقیہ؛فلسطینیوں سے اظہار یکجتی کے لیے ریلی،اسرائیل مردہ آباد کے نعرے

52

احمدپورشرقیہ ، 12 اکوبر (اےپی پی):ملک کے دیگر شہروں کی طرح احمدپور شرقیہ کے نواحی شہر نوشہرہ جدید میں بھی مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجتی کے لیے پریس کلب نوشہرہ جدید کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔جس میں  پریس کلب نوشہرہ جدید کے صدر جنرل سیکرٹری نائب صدر اور دیگر عہدیداران کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ریلی پریس کلب نوشہرہ جدید کے عہدیداران  و ممبران کی قیادت میں نکالی گئی ۔ریلی ہیڈ نوشہرہ جدید  سے شروع ہوئی جو پریس کلب  نوشہرہ جدید میں اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں فلسطینیوں پر ظلم کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے  جس پر فلسطین زندہ آباد اسرائیل مردہ آباد کے نعرے درج تھے ۔

ریلی کے شرکاء نے اقوامِ متحدہ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔