اوکاڑہ، سرکاری محکمے زمینداروں کی فلاح و بہبود، زرعی شعبہ کی ترقی کے  لیے اپنا کردار ادا کریں، ڈپٹی کمشنرڈاکٹر محمد ذیشان حنیف

60

اوکاڑہ،14اکتوبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنرڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ کاشتکار پاکستان کی زرعی معیشت کا اہم ترین حصہ ہیں ان کی آسانی اور سہولت کے لئے تمام سرکاری محکمے اقدامات کریں۔ وپڈا،محکمہ زراعت اور محکمہ لائیو سٹاک سے متعلقہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور کسانوں کے ریلیف کے لئے فوری اقدامات کو حتمی شکل دی جائے سرکاری محکمے زمینداروں کی فلاح بہبود اور زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے بنائی گئی پالیسیوں کے تسلسل کو جاری رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ،کسان اتحاد ،پاکستان کسان اتحاد،آل پاکستان کسان اتحاد اور پاکستان کسان بورڈ کے نمائندہ وفود کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرایس ای واپڈا جمشید زمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعجاز نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے بریفنگ دی ۔ ایس ای واپڈا جمشید زمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 18ہزار میٹرزخراب ہیں اور 40 دنوں میں کاشتکاروں کے میٹر تبدیل کر دئیے جائیں گے میاں غلام مصطفی وٹو ،ملک یاسین جھجھ و دیگر کاشتکاروں نے ٹیوب ویلوں کے بلوں پر زائد یونٹ ڈالنے ،خراب اور جلے ہوئے میٹر بروقت تبدیل نہ کرنے، فیول ایڈ جسٹمنٹ ختم نہ کرنے ،فی یونٹں بجلی کے نرخ، ٹیوب ویلوں کا بل جاری نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کسانوں کی شکایات دور کرنے سے متعلق ایک کمیٹی مقرر کر نے کی ہدائیت کی جو معاملات کی بہتری کے لئے اقدامات کرے گی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ کاشتکاروں کے نمائندے واپڈا حکام کو کسانوں کے میٹر اور بلوں کے سلسلہ میں درپیش معاملات کے حل کے لئے مرحلہ وار لسٹیں فراہم کریں تاکہ کسانوں کے معاملات کو احسن انداز میں جلد از جلد نمٹایا جا سکے اوران کے بجلی کے بل درست ہو سکیں ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے واپڈا حکام کو ہدائیت کی اگر کسی کاشتکار کا میٹر اتارنا در پیش ہو تو کاشتکار کو پہلے 7دن کا نوٹس دیں اور اس کے بعد میٹر اتارا جائے انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں سے متعلقہ معاملات کی بہتری کے لئے واپڈا افسران کی کمیٹی مقامی سطح پر لوگوں کے مسائل حل کرنے میں اقدامات کرے ۔ ڈپٹی کمشنرڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کسانوں کے بقایا جات کی وصولی کے لئے واپڈا حکام کو کسانوں کے بلوں کی 10اقساط کرنے کی ہدائیت کی کسان تنظیموں کے نمائندگان نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کا شکریہ ادا کیا کسان تنظیموں کے نمائندوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر زصاحبان ایس ای واپڈا ،تینوں تحصیلوں کے ایکسئین واپڈا،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر، کسان تنظیموں کے نمائندگان و عہدیداران ملک یاسین جھجھ،غلام مصطفی وٹو،میاں خالد پرویز ،حسان اکرام ، حاجی صابر مغل،حاجی عمران حسن جندیکا، میاں اللہ نواز،میاں عبد الطیف سکھیرا،ملک عمران جھجھ،علی احمد مہار،پروفیسر باقر علی خان،راؤ عبد الرحمان، قاری مظہر فرید سیال ایڈووکیٹ، چوہدری نبیل رضا مجھیانہ،ملک نذر فرید سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔