اوکاڑہ،03اکتوبر (اے پی پی): ایچ ای پنجاب ٹورنامنٹ میں انس بٹ کو ریسلنگ میں گولڈ میڈل ملنے پر گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد حمود لکھوی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہائرایجوکیکشن اور سپورٹس بورڈ کے تعاون سے پہلی دفعہ پنجاب لیول پر سپورٹس کا ایونٹ ہوا اور اس میں ہمارے طلباء نے بھرپور حصہ لیا ضلعی اور ڈویژنل سطح پر ہمارے کالج کے طلباء نے تمام ایونٹس میں کامیابی حاصل کی اور پھر پنجاب لیول پر ریسلرکی تین کیٹگری میں الحمدللہ ہمارے طالب علم انس بٹ نے پنجاب میں تمام ڈویژنوں کے مقابلہ میں گولڈ میڈل حاصل کیا اسی طرح دیگر سپورٹس میں پنجاب ساہیوال بورڈ کے اندر اپنی ہماری چار ٹیموں نے۔ وننگ ٹرافی حاصل کی دو ٹیموں نے سیکنڈ پوزیشن جبکہ دو ٹیموں نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔ان سب بچوں کی حوصلہ افزائی کی ہم نے کالج نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کیں اور میڈل دیئے۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج بہت پرانا ادارہ ہے اور 1958 سے ہمارے کالج سے تعلیم حاصل کرنے والے مختلف عہدوں پہ قائم لوگ جو اس ادارے سے فارغ ہوئے ہم نے اولڈ باریئن ایسوسی ایشن بنائی ہے اس پلیٹ فارم پر موجودہ بارین سٹوڈنٹس کو بھی اگے لے کے ائیں گے اس حوالے سے محمد انس بٹ ہمارا پہلا ونر ہے جس نےگولڈ میڈل حاصل کیا اس کو ہم نے بارین ریسلر(بارین پہلوان) کا نام دیا ہے. میری دعا ہے کہ یہ ادارہ ہمیشہ قائم دائم رہے اور ہمارے بچے ملک کو قوم کی خدمت کرتے رہیں۔











