اوکاڑہ ، ڈپٹی کمشنرذیشان حنیف نےبچوںکوپولیوویکسین کے قظرے پلاکرپانچ روزہ انسدادپولیومہم کاآغازکردیا

23

اوکاڑہ، 02 اکتوبر (اے پی پی):ضلع اوکاڑہ کی بتیس لاکھ پنتالیس ہزار سات سو اڑتالیس  (32,45748)افراد کی آبادی میں انسداد پولیو مہم کے دوران چھ لاکھ چھتیس ہزار ایک سو سولہ (636116) بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس کے علاوہ چھ ماہ سے پانچ سال کے بچوں کو وٹامن اے کی کیپسول بھی پلائے جائیں گے۔ محکمہ صحت کی2771ٹیمیں انسداد پولیو  مہم کے دوران متحرک رہیں گی جن 2564 ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے  پلائیں گی اس کے لئے 141 فکس پوائنٹس، 66ٹرانزٹ پوائنٹس ہیں اور 437 ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔پروگرام کے مطابق پولیو ٹیمیں ریلوے اسٹیشن ، لاری اڈا اور مختلف مقامات پر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے چکنمبر 52/2L کے بھٹہ پر پانچ سال عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا اورکہا کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے ہدف کو مکمل کیا جائے گا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد شاہ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال ڈاکٹر نوید حفیظ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر ذوالفقار، ای پی آئی سٹور انچارج عارف اور ڈسٹرکٹ سپرنٹینڈنٹ ویکسین راؤ اسراراحمد کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔