پشاور ،02 اکتوبر(اے پی پی ): پولیس نے تھانہ شاہ قبول کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی کیساتھ دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیے ہیں اور ان سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان میں اسد اللہ اور سمیر شامل ہیں جو ضلع اورکزئی غلجو او علی مسجد ضلع خیبر کے رہائشی ہیں۔
ایس پی سٹی ڈویژن طیب جان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے دیا گیا ہے اور ان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔











