بکھر، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جامع مسجد بھکر سےریلی کا انعقاد

51

بھکر، 13 اکتوبر(اےپی پی): قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر نے دیگر ملی تنظیموں کے ساتھ مل کر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور حماس کے مجاہدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے شیعہ جامع مسجد بھکر سےریلی بعنوان “یکجہتی فلسطین ریلی” نکالی۔ جس میں کافی تعداد میں مومنین و مسلمین نے شرکت کی ریلی سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر کے صدر برادر مزمل عباس خان مکتب علماء اہل بیت کے صدر مولانا سید عرفان حیدر بخاری اور تحریک بیداری ضلع بھکر کے برادر مولانا اقبال حسین نے خطاب کیا۔ مقررین نے حماس کے مجاہدین کی جرآت اور بہادری کو سراہا کے جنہوں نے اسرائیل جیسی طاقت کو ذلیل و رسوا کیا۔ اور مظلوم فلسطینیوں بالخصوص اہل غزہ کے خلاف اسرائیلی بربریت کے سخت الفاظ میں مذمت کی اور مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ہر طریقہ سے مظلومین غزہ کی حمایت و نصرت کریں۔