بھکر،12 اکتوبر( اے پی پی ): پولیس تھانہ صدر نے چند روز قبل علاقہ تھانہ صدر بھکر سے چوری ہونے والی رقم 08 لاکھ 50 ہزار روپے کی ون فائیوکی اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایک ہفتہ میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور مسروقہ رقم 08 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کردی۔
مالکان نے بھکر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں جبکہ ڈکیتی کی واردت میں ملوث مجرم اشتہاری کیٹیگری اے رحمان اللہ کو گرفتار کر لیااور ایک اشتہاری مجرم کیٹیگری بی ظفر کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا ۔
ایس ایچ اوتھانہ کلورکوٹ نے ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش نذیر کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1100 گرام چرس برآمد کر لی ،مقدمہ درج کرلیا ۔











