بھکر؛میثاق سنٹر بھکر میں 10 سال سے گھریلو ناچاقی ختم ، میاں بیوی میں صلح

21

بھکر، 12 اکتوبر (اے پی پی):میثاق سنٹر بھکر میں 10 سال سے گھریلو ناچاقی ختم کر کے میاں بیوی میں صلح کرا دی گئی۔ میثاق سنٹر بھکر پر اقلیتی برادری سےتعلق رکھنے والی سائلہ جو کہ گزشتہ 10 سال سے گھریلو تنازعات کی شکار تھی جو کہ میثاق سنٹر بھکر پر تشریف لے آئی۔

 انچارج عصمت اللہ سب انسپکٹر نے اس کے شوہر کو بلوا کر تمام معاملات کا حل نکالا اور ان کے مابین صلح صفائی کروا دی، سائلہ اور اس کے شوہر نے میثاق سنٹر کے قیام پر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور بھکر پولیس کا شکریہ ادا کیااور اس احسن اقدام کو سراہا۔