بھکر،04 اکتوبر(اے پی پی):تھانہ صدر پولیس نے غیر قانونی سمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کر کے تین ملزمان محمد کاشف،راج میر،محمد کریم کو پابند سلاسل کر دیا ہے، ملزمان کے قبضے سے 4200 لیٹر ڈیزل برآمد کیا گیا جبکہ ایک اور کارروائی میں کیٹگری بی کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تھانہ حیات خان شہید چاندنی چوک پولیس نے گمشدہ بچہ عبدالمنان عرف مدنی کو تلاش کر کے وارثان کے حوالے کر دیا ہے۔











