میرپور خاص؛ پاک فوج کی حق میں ریلی ، پاک فوج زندہ آباد، پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے بلند

53

میرپورخاص،04 اکتوبر(اے پی پی): انجمن  تاجران میرپورخاص کی جانب سے  پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی، ریلی پوسٹ آفیس چوک سے مارکیٹ چوک تک نکالی گئی، جس دوران پاک فوج زندہ آباد، پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے بلند کیئے گئے۔

انجمن تاجران  کے صدر انیس الرحمان شیخ، جنرل سیکریٹری امین میمن  کی سربراہی میں  تاجروں نے بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کی ۔

ریلی میں شامل تاجراں کا کہنا تھا اس ملک میں  جو امن اور سکون ہے وہ پاک فوج کی وجہ سے ہے،ہم اپنے پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔تاجران کا کہنا تھا پاک فوج ملک میں مہنگائی کے طوفان پر قابو پانے کیلئے دیدہ دلیری کے ساتھ بھرپور کوشش کررہی ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت آرمی چیف کی جانب سے ملک کو بہتری کی طرف لانے کے لیئے جو  اقدامات کیئے جارہے ہیں و قابل تعریف ہیں، خصوصاً ملک میں دہشتگردی، اسلحہ، منشیات، سود سمیت دیگر ملک خلاف سرگرمیوں میں ملوث عناصروں کے خلاف کریک ڈاؤن اور ملک میں مقیم غیر  ملکی افغان باشندوں کو واپس بجھوانے کی کوشش کو سراہتے ہیں۔