بھکر،11 اکتوبر( اے پی پی ): ڈی پی او بھکر محمد نوید کی طرف سے روزمرہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری،ڈی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے 31شہریوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کیے۔
ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ پولیس افسران کو درخواستیں مارک کیں اور بروقت کارروائی کرکے رپورٹ بھجوانے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے براہ راست آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے ،میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔











