بھکر، 12 اکتوبر(اے پی پی): بھکر پولیس تھانہ جنڈانوالہ نے ایس ایچ او جنڈانوالہ معہ ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی میں مشہور زمانہ منشیات فروش عبدالرحمن سے 1200گرام چرس برآمد کر کے 9C کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایک اور کارروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش ثناء اللّٰہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1250گرم چرس برآمد کرکے م 9C کا مقدمہ درج کرلیا،انچارچ چیک پوسٹ داجلایس آئی امیر حسین نے سمگلنگ شدہ ایرانی ڈیزل 1200 لیٹر برامد کر لیا ۔
تھانہ سٹی بھکر ایس ایچ او ملک عامر شہزاد معہ ٹیم نے جوئے کے اڈے پر ریڈ کیا، داؤ پر لگی رقم 308820 برآمد اور سات ملزمان گرفتار کر لئے۔











