جلالپورپیروالا؛تبدیل ہونے والے ججزاور نئے تعینات ہونےوالے ججز کے اعزاز میں تقریب

26

 

جلال پور پیر والا،07اکتوبر(اے پی پی ): بارایسوسی ایشن کی جانب سے تبدیل ہونے والے ججزآصف علی رانا اور سول ججزعابدہ ظفر اور اظہر علی ہرل اور نئے تعینات ہونےوالے ایڈیشنل سیشن ججز فواد عارف کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

تقریب میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج آصف علی رانا نے کہا کہ جلال پور میں 2 سال اور 8 ماہ میں بطور جج کام کرتے ہوئے وکلا سے قانون  بارے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، پوری کوشش کی کہ جس کا جو حق ہے وہ اسے ملے، وکلا کی محبتیں سمیٹ کر جا رہا ہوں۔

حال ہی میں جلال پور میں تعینات ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج فواد عارف نے اپنے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے انعقاد پر بار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جلال پور میں بطور جوڈیشل افسر کام کے دوران کوشش کروں گا کہ وکلا اور جوڈیشری اکٹھے چلیں، وکلا سے توقع رکھوں گا کہ وہ مقدمات میں غیر ضروری التوا سے گریز کریں گے اور بے بنیاد مقدمات عدالتوں میں نہیں لائیں گے۔

سول جج عابدہ ظفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جلال پور میں گزارے تین سال بہترین انداز میں گذرے، سول جج اظہر علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے عرصہ تعیناتی میں جلال پور کے سینیر ہی نہیں جونیئر وکلا سے بھی سیکھنے کا موقع ملا، صدر بار منور عباس لنگاہ اور جنرل سیکرٹری جام عبدالمجید نے اپنے خطابات میں تبدیل ہونے والے ججز کی عدالتی کارکردگی کو سراہا اور نئے تعینات ہونے والے   ایڈیشنل سیشن جج فواد عارف کو بار اور وکلا کے تعاون کی یقین دھانی کروائی۔