جلالپورپیروالا میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ ،8 افراد زخمی اورپولیس کی بروقت کارروائی

26

جلالپورپیروالا۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):جلالپورپیروالا میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس کی بروقت کارروائی  سےحالات کنٹرول میں کرلیے گئے، تمام زخمی افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔جلالپورپیروالا کے نواحی علاقے شہنی میانی میں زمین کے تنازعے پر گولیاں چل گئیں، 8 افراد زخمی ہوگئےاور علاقہ کے دو گروہوں مصری گروپ اور اسلم گروپ میں طویل عرصے سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا،  جھگڑے نے طول پکڑا تو مشتعل افراد نے فائرنگ شروع کردی ،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پالیا ،رسیکو 1122 نے تمام زخمی افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ،میڈیا بریفنگ کے دوران اسلم گروپ کے زخمی افراد کے ورثا نے شدید احتجاج بھی کیا اور کہا کہ ہماری ملکیتی زمین ہے جس پر ہم جب بھی کاشت کرنے لگتے ہیں مصری گروپ ہم پر حملہ آور ہوجاتا ہے ،ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ہماری مدد کی جاِئے، دوسری  جانب صدرپولیس کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ معامالات کا جائزہ لے رہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔