جہلم،27اکتوبر(اے پی پی ): مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ڈی سی افس سے وائے کراس تک ریلی نکالی گئی،ریلی میں محکمہ صحت، سول ڈیفنس ،ریسکیو 1122اور دیگر اداروں کے ملازمین سمیت شہریوں نے شرکت کی۔شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلگ شگاف نعروں سے فضاء گونج اٹھی۔











