نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی چیئرپرسن سارہ احمد کی ملاقات

14

اسلام آباد،27اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی چیئرپرسن سارہ احمد  نے جمعہ  کو یہاں  ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں   وزیراعظم نے سارہ احمد کی زیر قیادت چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی پچوں کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوششوں میں وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔