جیکب آباد، 12 اکتوبر(اے پی پی):ایس ایس پی سید عامر عباس شاہ نے جیکب آباد سٹی کا پیدل دورہ کیا اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے ایس ایس پی سید عامر عباس شاہ کو مختلف مین بازاروں ٹاور روڈ، بھان مارکیٹ، سرافہ بازار، کپڑا مارکیٹ گھنٹا گھر، سونارکی بازار، بانو بازار، پیٹی بازار، سمیت دیگر اہم بازاروں اور مختلف مندروں کا وزٹ کرایا، اس موقع پر تاجر کمیونٹی اور ہندو برادری نے ایس ایس پی جیکب آباد کا استقبال کیا اور سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔
چیمبر آف کامرس کے رہنماؤں احمد علی خان بروہی، لعل چند سیتلانی، حاجی محمد یوسف میمن، منظور احمد پہنور، سری چند بھاونانی، روشن لعل و دیگر رہنما دورے میں ہمراہ تھے،شہر میں امن و امان کے قیام اور ٹریفک کی روانگی کے مسائل کے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا، جس پر شہری تنظیموں کے رہنماؤں نے ایس ایس پی جیکب آباد سید عامر عباس شاہ کا شکریہ ادا کیا گیا اور امن و امان کے متعلق ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی جس پر ایس ایس پی جیکب آباد نے تاجر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا گیا۔











