جیکب آباد؛ غیرقانونی بجلی کنیکشن اور بقایاجات کے خلاف آپریشن ، 2 افراد پر مقدمہ درج

35

جیکب آباد،12 اکتوبر (ٓاے پی پی ): جیکب آباد میں سیپکو کی جانب سے غیرقانونی بجلی کے کنڈا کنکشن اور بقایاجات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ایس ڈی او سیپکو اور ریجنل ٹیم کے ہمراہ سٹی 2سٹی 4 سمیت مختلف جگہوں پر لگے غیر قانونی بجلی کے کنکشن کاٹ لیے اور تاریں ضبط کرلیں جبکہ متعدد ٹراسفارمر بھی بند کردیئے ،300 سے زائد غيرقانوني کنیکشن کاٹ دیئے گئے۔

کارروائی کے دوران بجلی چوری اور بقایاجات میں دو ملزمان پر مقدمہ درج کرایا گیا، سیپکو کی جانب سے آپریشن کا عمل جاری رہیگا۔