کو ئٹہ 04 اکتوبر (اے پی پی ): کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقت نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کا روائی کر تے ہو ئے 200افغان مہاجرین کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے ان کے خلا ف قانونی کاروائی شروع کی ہے کو ئٹہ میں ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہو ئے انہوں نے بتایا جن علا قوں میں غیر قانونی طور پر افغان مہاجرین رہائش پذیر ان علا قوں کی نشاہندی کر دی گئی اب تک ان کاروائیوں میں 200سے زائد افغان مہاجرین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا انہوں نے کہا کہ ٹریفک کا دباو کم کر نے کے شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے کوچز ٹرمینل شہر س باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اس وقت شہر میں 20ہزار رکشے سڑکوں پر چل رہے ہیں ان رکشوں میں 8ہزار رجسٹرڈ ہیں انہوں نے کہاکہ کو ئٹہ میں 11 کریش پلانٹ بند کر دیئے گئے کو ئٹہ کے پہاڑوں پر زیتون کے لاکھوں درخت لگانے کا منصوبہ بنایا جلد اس منصوبے کو عملی جامع پہنایا جا ئے گا ضلعی انتظامیہ نے شہر میں 1700سو سے زائد کاروائیاں کی گئی ان کاروائیوں میں 310 غیر قانونی پٹرول پمپ بند کر دیئے گئے اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں چینی کی قیمتیں کم ہو گئیں مختلف علا قوں سے نہ صرف 2900ٹن چینی بلکہ 2700ٹن یوریا کھاد بھی قبضے لے لیا۔











