حب، کسٹم اہلکاروں کی کارروائی، گودام پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کا غیر ممنوع چھالیہ برآمد کر لیا

31

حب، 12 اکتوبر ( اےپی پی): غیر قانونی سامان کی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کے سلسلے میں کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) خضدار اہم کردار ادا کر رہا ہے اور کوئٹہ اور کراچی کو ملانے والی مرکزی آر سی ڈی ہائی وے پر اسمگلروں کے لیے رکاوٹ ثابت ہو رہا ہے۔ سخت پالیسی کے پیش نظر مورخہ گذشتہ رات 10 بجے کے قریب کسٹمز (انفورسمنٹ) خضدار کے عملے نے ضلع حب کے قریب ساکران کے علاقے میں واقع گودام پر چھاپہ مارا مذکورہ چھاپے کے دوران کسٹمز کے عملے نے 10 MT سپاری برآمد کی جو گودام کے بند کمروں میں رکھی گئی تھی کسٹم کے عملے نے سپاری قبضے میں لے لی اور اسے  کھرکیھڑا چیک پوسٹ لے آئے جس کی مقامی مارکیٹ میں مالیت 20 ملین روپے بنتی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 07/10/2023 کو کلکٹریٹ نے سپاری کی اسمگلنگ کے دوکیسز کو پکڑا ہے جس میں 06 ٹن سپاری اور 28 ملین روپے مالیت کے 10 وہیلر ٹرک اور بس کو ضبط کیا گیا ہے  مقامی مارکیٹ

مذکورہ کیسز کی کل مالیت 5 کروڑ روپے ہے واضح رہے کہ اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر سخت پالیسی کے بعد ممبر کسٹم آپریشن زیبا حئ اظہر چیف کلیکٹر کسٹمز کراچی یعقوب ماکو کے ہدایات پر  کلیکٹر کسٹم خضدار عمران بخاری، ایڈشنل کلیکٹر ساجد بلوچ اور ڈپٹی کلیکٹر رانا عمیر دوسرے اسٹاف کے ساتھ مل کر  اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔