ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس

46

نارووال،11 ااکتوبر (اے پی پی): ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس,اجلاس میں ڈی او انڈسٹریزنے ڈپٹی کمشنرنارووال کودیگراضلاع میں روزمرہ کے اشیائےضروریہ کے نرخوں کے بارے آگاہ کیاجس پر ڈپٹی کمشنرنارووال نےممبران کی مشاورت سے اشیائے ضروریہ کے نرخمقررکیےگئے۔ڈسٹرکٹآفیسرانڈسٹریزذیشان نیاز,ڈی آئی او احسان الحق کے علاوہ صدرانجمن کریانہ مرچنٹ شاہجہان بٹ,حاجی رانامحمدالطاف,حاجی مقبول حسین,صدرانجمن پولٹری بشیراحمدگجر,صدرانجمن ریڑھی فروش نویداحمد,صدرنان ایسوسی ایشن محمدیونس,جاویداقبال دیگرممبران پرائس کنٹرول کمیٹی نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پرکہاکہ حکومت شہریوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے,حکومت کی کوشش ہےکہ زیادہ سے زیادہ عوام کوریلیف فراہم کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کوملاوٹ سے پاک,معیاری اورسستی  اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے,اس حوالے سےتاجروں کےکردارکوفراموش نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نےکہاکہ تاجربرادری اوردیگرسماجی تنظیمیں حکومت کے دست وبازو ہیں حکومت ان کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ دونوں ایک دوسرےکے لیے لازم وملزوم ہے۔ڈپٹی کمشنرنارووال کی طرف سےاجلاس میں ممبران پرائس کمیٹی کی مشاورت سے روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کاجائزہ لیااورممبران کی مشاورت سے نئی  قیمتوں کاتعین کیاگیا۔قبل ازیں اجلاس میں پرائس مجسٹریٹ شہزادانورکی اچانک وفات پران کی روح کے ایصال کے لیے دعائے فاتحہ کی گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پرائس مجسٹریٹ شہزادانورکواپنے دفترمیں دوران ڈیوٹی ہاٹ اٹیک ہواجوکہ ان کے جان لیواثابت ہوااوروہ خالق حقیقی سے جاملے۔