حب،8 اکتوبر( اے پی پی): ایس ایس پی حب آصف علی مستوئی کی خصوصی ہدایت پر حب ہائیٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے حب میں غیر قانونی مقیم 11 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔
حب ایس پی آصف علی مستوئی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی حب سرکل رفیق حمزہ بلوچ کی زیرنگرانی ایس ایچ او ہائیٹ غلام مصطفیٰ شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں 11 افغانی شہریوں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ افغانی شہریوں سے شناخت اور رہائشی دستاویزات طلب کی گئیں تو انکے پاس دکھانے کو کچھ نہیں تھا انہیں مزید تحقیقات کیلئے پولیس اسٹیشن ہائیٹ منتقل کیا گیا مزید تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ تمام گرفتار افراد افغانی شہری ہیں، ایس ایس پی حب آصف علی مستوئی نے” اے پی پی” کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار افغان شہریوںکا فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انکے خلاف مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ تمام گرفتار افغانی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا، گرفتار افغانی باشندوں کی شناخت بلاول،عزت اللہ، اعلیٰ محمد،جاوید،شمں اللہ،عبدالحکیم،نجیب اللہ، محمداسماعیل،محمد رضا،ناصر خا ن اور سید احمدکے ناموں سے ہوئی ہے ۔
ایس ایس پی حب نے کہا کہ ضلع حب میں پولیس کا شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، حب شہر میں امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ ایس ایس پی حب آصف علی مستوئی نے مزید بتایا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں افغانی باشندوںکا مکمل طورپر ضلع حب سے انخلا یقینی بنایا جائیگا۔











