سیالکوٹ؛ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے آگاہی اوران سے نمٹنے کیلئے واک کا انعقاد

36

سیالکوٹ، 8 اکتوبر ( اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے آگاہی اوران سے نمٹنے کیلئے قومی و بین الاقوامی دن کی مناسبت سے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور کی زیر سربراہی آگاہی واک انعقاد پذیر ہوئی۔

 جنرل اسسٹنٹ ریونیو عبدالحئی بھٹی، ڈی او ایمرجنسی انجینئر نوید اقبال، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈی ڈی ایم اے کیوان حسن اور ماہر تعلیم عاشق حسین صدیقی سمیت سول ڈیفنس اور 1122 کے وارڈنز نے شرکت کی۔