رینالہ خورد13اکتوبر(اے پی پی): فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی جانب سےنہتے فلسطینویوں پر ظلم وبربریت کے خلاف رینالہ خورد میں ریلی نکالی گئی ریلی طارق گارڈن سے شروع ہوکرکلمہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں مذہبی جماعتوں سول سوسائٹی کے علاؤہ دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی شرکاریلی نے ہاتھوں میں فلیکسزاٹھارکھیں تھیں جن پر مختلف قسم کے نعرے درج تھےریلی کے اختتام کلمہ چوک پرمقررین نے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ امت مسلم متحد ہوکرقبلہ اول کی آزادی کے لیےآوازاٹھائیں اورفلسطینی بھائیوں کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے اسرائیل کامکمل بائیکاٹ کریں۔











