لاہور 13 اکتوبر ( اے پی پی ): پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرپرسن ذکا اشرف نے احمد آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی ،ذکاء اشرف نے ٹیم کو ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لئے متحرک کیا اور حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ آپ لوگ ملک کے ہیرو ہیں اور پاکستان میں ہر کوئی آپ کے لیے دعاگو ہے، اس موقع پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ سب کی توجہ ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے،واضح رہے کہ پاکستان اپنا تیسرا ورلڈ کپ میچ کل بھارت سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔











